Home » پنجاب اسمبلی کے معطل ہونے والے اراکین کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی

پنجاب اسمبلی کے معطل ہونے والے اراکین کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی

by ahmedportugal
13 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت اور اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)میں مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد پنجاب اسمبلی سے 26 معطل ارکان کو بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جبکہ ارکان کی بحالی کا اعلان سپیکر ملک محمد احمد خان رولنگ کے ذریعے کریں گے،دوسری طرف اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ ہمسے کسی نے معافی کا نہیں کہا نہ ہم نے معافی مانگی،ہمارے ارکان بحال نہیں ہوئے مذکرات کامیاب ہوئے ہیں،صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ آج مذاکراتی کمیٹی کا تیسرا اجلاس تھا اور آج کا اجلاس نتیجہ خیزرہا،اپوزیشن کےساتھ ہمارا اتفاق رائے ہوا ہے،آئندہ اجلاس میں گالی گلوچ،نعرے بازی نہیں ہو گی۔
’ایگزو نیوز‘کے مطابق پنجاب اسمبلی سے اپوزیشن کے 26 ارکان کی معطلی کے معاملے میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی کا تیسرا اجلاس ختم ہو گیا ہے اور مذاکرات کامیاب ہو گئے،اجلاس میں معطل ہونے والے اپوزیشن کے 26 ارکان کو بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،ارکان کی بحالی کا اعلان سپیکر ملک محمد احمد خان رولنگ کے ذریعے کریں گے۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے آڈیو لنک کے ذریعے مذاکراتی کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کی جبکہ اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر،معین قریشی بھی میٹنگ میں شریک ہوئے،اس کے علاوہ پارلیمانی لیڈر علی امتیاز وڑائچ،چیف وہپ رانا شہباز،حکومتی ارکان میں افتخار چھچھڑ، شعیب صدیقی،مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج مذاکراتی کمیٹی کا تیسرا اجلاس تھا اور آج کا اجلاس نتیجہ خیز رہا،اپوزیشن کےساتھ ہمارا اتفاق رائے ہوا ہے،آئندہ اجلاس میں گالی گلوچ،نعرے بازی نہیں ہو گی،اپوزیشن لیڈرجب اسمبلی میں بات کریں گے کوئی نعرے بازی نہیں ہو گی،وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریر کے دوران بھی کوئی نعرے بازی نہیں ہو گی،بزنس ایڈوائزری کے مطابق ہی ایوان کو چلایا جائے گا۔مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ ایتھیکس کمیٹی کو فعال کیا جائےگا،ہر اجلاس کے بعد ایتھیکس کمیٹی رولزکی خلاف ورزی کے معاملے کو دیکھے گی،اپوزیشن نے ارکان کی بحالی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا،اپوزیشن ارکان کی معطلی والا معاملہ سپیکر دیکھیں گے،اپوزیشن کے 26 ممبران سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈال سکتے ہیں، سپیکر پنجاب اسمبلی آج کی میٹنگ میں آن لائن شریک تھے، بیرون ملک سے آکر سپیکرپنجاب اسمبلی اپنی رولنگ دیں گے۔اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اپوزیشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کی کامیابی پرمبار کباد دیتے ہوئے کہا کہ ووٹ کا حق کسی صورت کسی سے نہیں چھینا جا سکتا، آپ سب کا مشکور ہوں آپ نے مذاکرات میں حصہ لیا، احتجاج اپوزیشن کا حق ہے مگر آئین کے مطابق ہونا چاہیئے۔اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا تیسرا دور تھا، حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے تجاویز آئیں، اتفاق ہوا کہ ایڈوائزری کمیٹی کو فعال کیا جائے گا، ایتھکس کمیٹی جو غیر فعال تھی اسے فعال کہا جائے گا، ایتھکس کمیٹی اور رولز 223 کے تحت ہاو¿س کو چلائیں گے، گالی گلوچ برداشت نہیں ہوگی، اگر بحال کردیں گے تو ٹھیک ہے، اگر نہیں کریں گے تو باہر اسمبلی لگا لیں گے، ہمارے ارکان بحال نہیں ہوئے مذکرات کامیاب ہوئے ہیں، ہم اپنی اسمبلی کل پنجاب اسمبلی کے باہر لگائیں گے، ہم سے کسی نے معافی کا نہیں کہا نہ ہم نے معافی مانگی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز