Home » اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام ،پنجاب حکومت نے ابتک 74 ہزار افراد کو گھروں کی تعمیر کے لیے 90 ارب 42 کروڑ روپے کے قرض جاری کر دیئے

اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام ،پنجاب حکومت نے ابتک 74 ہزار افراد کو گھروں کی تعمیر کے لیے 90 ارب 42 کروڑ روپے کے قرض جاری کر دیئے

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)لاہور میں وزیر ہاوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت محکمہ ہاوسنگ کا ایک نہایت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں عوامی فلاح و بہبود کے سب سے بڑے منصوبے اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں دی گئی بریفنگ کے مطابق اس پروگرام نے قلیل عرصے میں تاریخی سنگ میل عبور کرلیا ہے،جہاں پورٹل پر رجسٹرڈ ہونے والے شہریوں کی تعداد 15 لاکھ 80 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جبکہ 8 لاکھ 7 ہزار 590 افراد نے باقاعدہ طور پر قرض کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کروا دی ہیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق صوبائی وزیر ہاوسنگ بلال یاسین نے اجلاس میں بتایا کہ اب تک 74 ہزار 500 سے زائد مستحق افراد کو گھروں کی تعمیر کے لیے 90 ارب 42 کروڑ روپے کی خطیر رقم منتقل کی جا چکی ہے۔ان میں سے 14 ہزار گھر مکمل بھی کیے جاچکے ہیں جبکہ 1 ارب 96 کروڑ روپے کی اقساط کی ادائیگی ہوچکی ہے۔ یہ اعداد و شمار نہ صرف پروگرام کی کامیابی کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ پنجاب حکومت کے اس عزم کو بھی واضح کرتے ہیں کہ ہر شہری کو اپنی چھت فراہم کی جائے۔اجلاس میں سیکرٹری ہاوسنگ نورالامین مینگل نے محکمانہ امور،جاری منصوبوں اور بالخصوص سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر ہاوسنگ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے مقرر کردہ اہداف کی بروقت تکمیل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوام کو سہولتیں پہنچانے میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔بلال یاسین  نے سیلاب زدہ علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی اور متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف دینے کے لیے مشینری اور دیگر انتظامات کو مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت دی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات حکومت پنجاب کے اس عزم کا حصہ ہیں کہ نہ صرف عوام کو کم لاگت اور باعزت رہائش فراہم کی جائے بلکہ قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں کو بھی فوری سہارا دیا جائے۔یہ پروگرام لاکھوں شہریوں کے خوابوں کو حقیقت میں بدل رہا ہے اور حکومت پنجاب کی جانب سے عوامی خدمت کے سفر میں ایک سنگ میل ثابت ہورہا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز