Home » پنجاب حکومت کا ڈیجیٹل پنجاب کی جانب بڑا قدم

پنجاب حکومت کا ڈیجیٹل پنجاب کی جانب بڑا قدم

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

لاہور: پنجاب حکومت کا ڈیجیٹل پنجاب کی جانب بڑا قدم، لاہور رنگ روڈ پر ڈیجیٹل چالان ادائیگی کا آغاز کر دیا گیا۔

شہری چالان کی صورت میں کیو آر راست اور زندگی ایپ کے ذریعے چالان کی فوری ادائیگی کر سکیں گے۔ قبل ازیں شہریوں کو بینک جاکر قطار میں لگ کر ادائیگی کرنی پڑتی تھی۔ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد نے ڈیجیٹل چالان ادائیگی کا افتتاح کیا۔ چیرمین رنگ روڑ اتھارٹی فیصل فرید، محمد عثمان اسپیشل سیکرٹری سی اینڈ ڈیبلیو ، کونسل ممبرز اور ایف ڈیبلیو او کے نمائندے بھی تقریب میں شامل تھے۔

صوبائی وزیر نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے رنگ روڑ کی سرویلنس کا جائزہ بھی لیا۔ ملک صہیب احمد نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے ہر قدم اٹھا رہے ہیں۔ رنگ روڑ اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب تک ہونے کے بعد سٹاف کی ٹیکنیکل ٹریننگ کی جائے گی۔

صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات مزید کہا کہ لاہور رنگ روڑ پر موثر آپریشن اور پیٹرولنگ کے لیے خراب گاڑیوں کو تبدیل کر رہے ہیں۔

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز