Home » پنجاب حکومت کا عوام دوست فیصلہ،ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد کرایوں میں فوری ریلیف،نگرانی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل

پنجاب حکومت کا عوام دوست فیصلہ،ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد کرایوں میں فوری ریلیف،نگرانی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل

by ahmedportugal
112 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے عوام کے روزمرہ آمدورفت میں آسانی اور مالی بوجھ کم کرنے کے لیے تاریخی قدم اٹھایا ہے۔ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے فوری بعد صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے ہدایت کی ہے کہ تمام ٹرانسپورٹ کرایوں میں فوری کمی کی جائے اور مسافروں کو بروقت اطلاع فراہم کی جائے۔ کرایوں کی درستگی اور کسی بھی قسم کی زیادتی روکنے کے لیے ہر ضلع میں خصوصی نگرانی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تا کہ شہریوں کو حقیقی ریلیف پہنچایا جا سکے،یہ اقدام صوبائی حکومت کے عوام دوست رویے اور شفافیت کے عزم کا مظہر ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ پنجاب بلال اکبر خان نے ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے صوبے بھر میں تمام ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ ہر ضلع میں پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں کے مطابق نئی کرایوں کی فہرست تیار کی جائے اور مسافروں کو بروقت اطلاع فراہم کی جائے تا کہ کسی قسم کی گڑبڑ یا زیادتی کا موقع نہ ملے۔بلال اکبر خان نے واضح کیا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپوٹرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور مسافروں سے اضافی وصول شدہ رقم فوری واپس کروائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کرایوں کی نگرانی کے لیے اضلاع میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کسی بھی خلاف ورزی کی فوری رپورٹ حکومت کو پیش کریں گی۔
صوبائی وزیرٹرانسپورٹ  نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی زیادتی یا کرایوں کے تجاوز کی صورت میں فوراً متعلقہ حکام کو اطلاع دیں تا کہ قانون کے مطابق فوری کارروائی کی جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا براہِ راست فائدہ عوام تک پہنچانا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کوئی بھی ٹرانسپورٹر اس حوالے سے رعایت کا مستحق نہیں ہو گا۔اس فیصلے سے عام شہریوں کی روزمرہ آمدورفت میں خاطر خواہ آسانی متوقع ہے جبکہ یہ اقدام صوبائی حکومت کے عوام دوست اقدامات اور شفافیت کی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز