Home » کینسر و دل کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری، صحت کے شعبے میں ہنگامی پیش رفت،وزیر اعلیٰ پنجاب نے نئے ہسپتال فعال کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی

کینسر و دل کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری، صحت کے شعبے میں ہنگامی پیش رفت،وزیر اعلیٰ پنجاب نے نئے ہسپتال فعال کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)صحت کے شعبے میں ایک بڑی اور فیصلہ کن پیش رفت سامنے آ گئی ہے، جس نے کینسر اور دل کے مریضوں کیلئے امید کی نئی کرن روشن کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں زیرِ تکمیل اہم طبی منصوبوں کو فوری طور پر فعال کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ عوامی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو گا۔لاہور سمیت مختلف شہروں میں جدید سہولیات سے آراستہ کینسر اور کارڈیالوجی ہسپتالوں کے جلد آغاز سے نہ صرف علاج کی سہولتیں بہتر ہوں گی بلکہ ہزاروں مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہارا بھی میسر آ سکے گا۔
ایگزو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں زیر تعمیر اہم طبی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے سخت ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے واضح ہدایات جاری کر دی ہیں۔لاہور اور سرگودھا سمیت مختلف اضلاع میں قائم کیے جانے والے نئے ہسپتالوں کو مقررہ وقت پر فعال بنانے کے احکامات دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری اور بروقت علاج کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر لاہور میں نواز شریف کینسر ریسرچ سینٹر اور جناح کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کو اسی ماہ عوام کے لیے کھولنے کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کے بیسمنٹ اور گراونڈ فلور کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے جبکہ مریضوں کے لیے ویٹنگ ایریا،مسجد اور ڈاکٹرز و طبی عملے کی رہائشگاہیں بھی تیار ہیں۔

پاکستان کے پہلے جدید نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سینٹر کا باقاعدہ آغاز اسی ماہ متوقع ہے۔سینٹر میں ڈاکٹرز اور پروفیشنل سٹاف کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے،219 آسامیوں کے لیے انٹرویوز مکمل ہو چکے ہیں جبکہ ادارے کے سربراہ کی تعیناتی کے لیے آسامی دوبارہ مشتہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی تعمیر نو کو بھی ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ صحت کے منصوبوں میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سینٹر میں پاکستان کے ہر کونے سے آنے والے کینسر کے مریضوں کو جدید اور معیاری علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تمام طبی منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے، کیونکہ صحت عامہ کے منصوبے حکومت پنجاب کے فلیگ شپ اقدامات میں شامل ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز