Home » ننھے پھولوں کا بچھڑنا،وزیر اعلیٰ پنجاب کاہنہ پہنچ گئیں،سوگوار ماوں کو گلے لگا کر حوصلہ دیا،مالی امداد اور مکمل تعاون کی یقین دہانی

ننھے پھولوں کا بچھڑنا،وزیر اعلیٰ پنجاب کاہنہ پہنچ گئیں،سوگوار ماوں کو گلے لگا کر حوصلہ دیا،مالی امداد اور مکمل تعاون کی یقین دہانی

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)کاہنہ میں پیش آنے والے دلخراش سانحے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف متاثرہ علاقے پہنچ گئیں،جہاں انہوں نے جاں بحق بچوں کے سوگوار خاندانوں،بالخصوص ماوں سے ملاقات کر کے ان کے دکھ میں شرکت کی۔وزیر اعلیٰ نے غمزدہ والدین کو گلے لگا کر دلاسہ دیا،سانحے پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا اور حکومت کی جانب سے مالی امداد سمیت ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ اس المناک واقعے کو معاشرے کیلئے ایک بڑا صدمہ قرار دیا۔
ایگزو نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کاہنہ میں پیش آنے والے افسوسناک سانحے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور غم کی اس گھڑی میں مکمل یکجہتی کا یقین دلایا۔اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ تھیں۔وزیر اعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں،بالخصوص سوگوار ماوں سے ملاقات کے دوران گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا،انہیں گلے لگا کر دلاسہ دیا اور کہا کہ اس سانحے پر الفاظ ان کے جذبات کی ترجمانی سے قاصر ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے اور حکومت پنجاب اس کٹھن وقت میں متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔مریم نواز شریف نے جاں بحق ہونے والے ہر بچے کے ورثا کے لیے 20 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کے لیے 5 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا اور موقع پر متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیکس بھی تقسیم کیے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ دکھی ماوں کے آنسووں کا ازالہ کسی صورت ممکن نہیں تاہم حکومت ہر ممکن وسائل بروئے کار لا کر متاثرین کی مدد کرے گی۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں کا اس طرح دنیا سے رخصت ہو جانا انتہائی دلخراش سانحہ ہے اور حکومت ہر سطح پر متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی رہے گی تاکہ انہیں اس مشکل وقت سے نکالنے میں عملی مدد فراہم کی جا سکے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز