Home » وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گڈز ٹرانسپورٹ کو بھی بڑا ریلیف دینے کا اعلان کر دیا

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گڈز ٹرانسپورٹ کو بھی بڑا ریلیف دینے کا اعلان کر دیا

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

ؒٓلاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گڈز ٹرانسپورٹ کے شعبے کے لیے بڑا مالی ریلیف دینے کا اعلان کرتے ہوئے اہم تنبیہ بھی جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سبسڈی عوام اور صارفین کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے فراہم کی جا رہی ہے اور ٹرانسپورٹرز پر زور دیا کہ وہ اس اضافے کا اثر مسافروں یا صارفین پر منتقل نہ کریں۔مریم نواز نے حکومت کی جانب سے صورتحال کی مکمل نگرانی اور موثر ریگولیشن کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام موجودہ عالمی ایندھن بحران اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کے دباو کو کم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملک میں جاری عالمی ایندھن بحران اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کے تناظر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے بھی ماہانہ سبسڈی دینے کا اعلان کر دیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس(پہلے ٹویٹر)پر جاری بیان کے مطابق رجسٹرڈ گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے ماہانہ سبسڈی 70,000 روپے،بڑی گاڑیوں کے لیے 80,000 روپے اور پبلک سروس بسوں کے لیے 100,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔مریم نواز نے تمام ٹرانسپورٹرز،خاص طور پر پنجاب کے سے اپیل کی کہ وہ عوام کے بوجھ کو بڑھانے سے گریز کریں اور سبسڈی کا فائدہ مسافروں اور صارفین تک پہنچے۔انہوں نے کہا کہ حکومت صورتحال کی قریب سے نگرانی کرے گی اور موثر ریگولیشن کے ذریعے اس بات کو یقینی بنائے گی کہ یہ ریلیف حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچے۔وزیر اعلیٰ نے عوام سے بھی کہا کہ یہ وقت ذمہ داری، ہمدردی اور یکجہتی کا ہے تاکہ مشکل حالات میں سب کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔یہ اقدام گزشتہ دنوں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اٹھایا گیا ہے اور حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے اور ٹرانسپورٹ کے نظام کو ہر شخص کی پہنچ میں برقرار رکھا جائے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز