Home » پنجاب بجٹ 2026-27 کی تاریخ مقرر،صوبائی حکومت 16 جون کو مالی روڈ میپ پیش کرے گی

پنجاب بجٹ 2026-27 کی تاریخ مقرر،صوبائی حکومت 16 جون کو مالی روڈ میپ پیش کرے گی

by ahmedportugal
11 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب نے مالی سال 27-2026 کا بجٹ 16 جون کو پیش کرنے کی منظوری دے دی۔ پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 16 جون کو صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
ایگزو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی منظوری کے بعد بجٹ پیش کرنے کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی، پنجاب حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری مکمل کر لی، 16 جون کو اہم مالی دستاویز پیش ہوگی۔صوبے کی ترقی، عوامی فلاح اور نئے منصوبوں کا روڈ میپ بجٹ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔پنجاب کا اربوں روپے کا ترقیاتی پروگرام اور اہم شعبوں کے فنڈز بجٹ کا حصہ ہوں گے، بجٹ میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور سماجی شعبے کی سکیموں پر خصوصی توجہ متوقع ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بجٹ کو عوام دوست اور ترقیاتی ترجیحات سے ہم آہنگ کیا گیا۔پنجاب حکومت 16 جون کو مالی پالیسی، ترقیاتی اہداف اور اخراجات کی حکمت عملی پیش کرے گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز