Home » عوام کے لئے بڑی خوشخبری،پنجاب میں ٹریفک جرمانوں میں اتنی کمی کہ یقین کرنا مشکل ہو جائے،اسمبلی نے بل منظور کر لیا

عوام کے لئے بڑی خوشخبری،پنجاب میں ٹریفک جرمانوں میں اتنی کمی کہ یقین کرنا مشکل ہو جائے،اسمبلی نے بل منظور کر لیا

by ahmedportugal
9 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)پنجاب کے عوام کے لیے ایک بڑی اور غیر معمولی خوشخبری سامنے آئی ہے،جہاں بڑھتے ہوئے مہنگائی کے دباو کے درمیان حکومت نے ٹریفک جرمانوں میں نمایاں کمی کر کے شہریوں کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی اسمبلی سے بل کی منظوری کے بعد یہ اقدام نہ صرف عوامی سہولت کا باعث بنے گا بلکہ روزمرہ ٹریفک خلاف ورزیوں پر عائد بھاری جرمانوں سے نجات بھی فراہم کرے گا،جسے شہری حلقوں میں ایک اہم اور خوش آئند پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق پنجاب میں ٹریفک قوانین سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں صوبائی اسمبلی نے ٹریفک جرمانوں میں نمایاں کمی کا ترمیمی بل کثرتِ رائے سے منظور کر لیا ہے،جس کے بعد عوام کو براہِ راست مالی ریلیف ملنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔بل کی حتمی توثیق گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد عمل میں آئے گی۔صوبائی موٹر وہیکل(چوتھی ترمیم)2025 کے تحت مختلف گاڑیوں کے چالانوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔منظور شدہ ترمیم کے مطابق موٹر سائیکل کے بعض چالان جو پہلے 2 ہزار روپے تک تھے،انہیں کم کر کے 1 ہزار روپے کر دیا گیا ہے جبکہ موٹر سائیکل کا زیادہ سے زیادہ جرمانہ اب 2 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح رکشوں کے لیے بھی نرمی برتی گئی ہے،جہاں چند خلاف ورزیوں پر چالان 3 ہزار روپے سے کم کر کے 1 ہزار روپے کر دیا گیا ہے جبکہ سنگین خلاف ورزی کی صورت میں 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

بل کے متن کے مطابق کار اور جیپ کے چالانوں میں بھی واضح کمی کی گئی ہے۔ معمولی خلاف ورزیوں پر جرمانہ 5 ہزار روپے سے کم کر کے 2 ہزار روپے کر دیا گیا ہے، تاہم سنگین ٹریفک خلاف ورزیوں پر 5 ہزار روپے کا جرمانہ برقرار رکھا گیا ہے۔اوور سپیڈنگ سے متعلق جرمانوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، اور موٹر سائیکل، رکشہ اور کار کے لیے پہلے سے مقرر جرمانے برقرار رکھے گئے ہیں۔ دوسری جانب 2000 سی سی اور دیگر لگڑری گاڑیوں کے جرمانے میں نمایاں کمی کرتے ہوئے اسے 20 ہزار روپے سے کم کر کے 10 ہزار روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ ان گاڑیوں کے لیے کم از کم جرمانہ 2 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 10 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔مزید برآں، مزدا، کوسٹرز اور چھوٹی مسافر وینز کے جرمانوں کو 20 ہزار روپے سے کم کر کے 7 ہزار روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ ٹرکوں، بسوں اور دیگر ہیوی وہیکلز کے زیادہ سے زیادہ جرمانے کو بھی 20 ہزار سے کم کر کے 10 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔یہ ترمیمی بل پہلے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سے یکم اپریل کو منظور کیا گیا تھا، جس کے بعد اسے ایوان میں پیش کیا گیا اور اب باضابطہ منظوری دے دی گئی ہے۔ حکومتی حلقوں کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوام پر مالی بوجھ کم کرنا اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو مزید متوازن بنانا ہے۔واضح رہے کہ جرمانوں میں کمی سے عوام کو وقتی ریلیف ضرور ملے گا، تاہم ٹریفک نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے موثر نفاذ اور آگاہی مہم بھی ناگزیر ہوگی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز