Home » عوامی خدمت،سیاسی مزاحمت اور ترقی ایک ساتھ جاری،عمران خان نے مذاکرات اور تحریک کے اختیارات محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس کو دے دیے،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

عوامی خدمت،سیاسی مزاحمت اور ترقی ایک ساتھ جاری،عمران خان نے مذاکرات اور تحریک کے اختیارات محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس کو دے دیے،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

جمرود(ایگزو نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کرنے یا تحریک چلانے سمیت تمام سیاسی اختیارات محمود خان اچکزئی اور سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس کو تفویض کر دیے ہیں، جبکہ آئندہ سیاسی لائحہ عمل انہی قائدین کی مشاورت سے طے کیا جائے گا۔
ایگزو نیوز کے مطابق تحصیل باڑہ اور جمرود کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی دوسری اہم ہدایت اسٹریٹ موومنٹ کے حوالے سے ہے، جس پر عملی طور پر تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان مکمل طور پر متحرک ہیں اور تحریک کو کامیاب بنا کر دم لیں گے۔وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ ان کے خلاف منظم پروپیگنڈا کیا گیا کہ ان کا اسمگلروں سے تعلق ہے، تاہم مخالفین اپنے اس مذموم مقصد میں بری طرح ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ حقائق قوم کے سامنے آ چکے ہیں اور سیاسی کردار کشی کی سیاست دم توڑ چکی ہے۔دورے کے دوران وزیر اعلیٰ جمرود میں دل کی مریضہ زینب کے گھر بھی گئے اور اس سے ملاقات کی۔ انہوں نے بتایا کہ بچی کا علاج ان کی خصوصی ہدایت پر مکمل طور پر مفت کروایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوامی خدمت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی شہری کو علاج یا بنیادی سہولت سے محروم نہیں رہنے دیا جائے گا۔قبائلی اضلاع کی ترقی پر بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع کے لیے ایک ہزار ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے اور اس پر جلد عملی کام کا آغاز ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ضم اضلاع کو قومی دھارے میں لانے اور وہاں کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ملٹری آپریشن کے حوالے سے ایک سوال پر سہیل آفریدی نے واضح کیا کہ کل جو موقف تھا،آج بھی وہی ہے اور اس میں کسی تبدیلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام فیصلے آئینی دائرے میں رہ کر کیے جائیں گے۔وادی تیراہ کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہیں کسی قسم کی نقل مکانی کی اطلاع نہیں ملی، تاہم یہ اطلاعات ضرور موصول ہوئی ہیں کہ بعض مقامی شہریوں سے زبردستی معاہدے لکھوائے گئے ہیں جو تشویش ناک امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس حوالے سے کوئی معاملہ ان کے علم میں آیا تو وہ بھرپور آواز اٹھائیں گے اور عوام کے حقوق کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ تاحال وادی تیراہ میں کسی ممکنہ آپریشن کے حوالے سے کسی سرکاری عہدیدار نے ان سے رابطہ نہیں کیا، تاہم صوبے کے عوام کے مفادات پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ساانہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام، عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے مشاورت، آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے فیصلے کیے جائیں گے اور حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز