وفاقی حکومت نے سال 2025 کے لیے 16 تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کئی اہم دنوں کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ یوم کشمیر اور یوم پاکستان بالترتیب 5 فروری اور 23 مارچ کو منایا جائے گا۔
اسی طرح عیدالفطر اور عید الاضحیٰ پر مسلسل تین چھٹیاں ہوں گی۔ یکم مئی کو یوم مزدور، 28 مئی کو یوم تکبیر اور 14 اگست کو یوم آزادی بھی سال 2025 کے دوران عام تعطیلات کے طور پر منایا جائے گا۔
اسی طرح عاشورہ، عید میلاد النبی اور یوم اقبال (9 نومبر) کے موقع پر بھی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ 25 دسمبر کو یوم قائداعظم بھی عام تعطیل کے طور پر منایا جائے گا۔
مزید برآں، 26 دسمبر کو مسیحی برادری کے لیے کرسمس کی تعطیل ہوگی۔ یکم جنوری، یکم جولائی اور رمضان المبارک کے پہلے دن بھی بینک چھٹیاں منائیں گے۔