Home » ’’پب جی‘‘ سے متاثر کم عمر سفاک قاتل کو 100 سال قید،لاہور کا اندوہناک کیس اپنے انجام کو پہنچ گیا

’’پب جی‘‘ سے متاثر کم عمر سفاک قاتل کو 100 سال قید،لاہور کا اندوہناک کیس اپنے انجام کو پہنچ گیا

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)لاہور کی سیشن کورٹ نے آن لائن گیم ”پب جی“ سے متاثر ہوکر اپنے ہی گھر کو خون میں نہلانے والے نوعمر قاتل کو 100 سال قید اور 40 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج ریاض احمد نے 2022 میں پیش آنے والے لرزہ خیز قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ کم عمر ملزم علی زین نے والدہ، دو بہنوں اور بڑے بھائی کو بے رحمی سے قتل کیا، لہٰذا اسے 4 بار عمر قید کی سزا دی جارہی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق تھانہ کاہنہ پولیس کی جانب سے درج اس مقدمے میں عدالت کو بتایا گیا کہ 14 سالہ علی زین نے جنوری 2022 کی رات 2 بجے ”پب جی“ کھیلتے ہوئے شدید ذہنی دباو اور غصے میں آکر اپنی والدہ، جو ایک لیڈی ہیلتھ ورکر تھیں، کو کمرے میں سوئے پایا اور ان پر گولیاں برسا دیں۔ بعد ازاں اس نے 15 سالہ ماہ نور فاطمہ اور 10 سالہ جنت کو بھی نہ بخشا اور شور سن کر آنے والے 20 سالہ بڑے بھائی تیمور سلطان کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔پراسیکیوٹر نے گواہوں اور شواہد کی بنیاد پر عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم نے قتل کے بعد پستول قریبی نالے میں پھینک دیا اور کمرے میں جا کر خود کو بے خبر ظاہر کرنے کی کوشش کی، مگر خون کے دھبوں اور مشکوک حرکات نے اسے بے نقاب کردیا۔ چند روز کی باریک تفتیش کے بعد علی زین نے جرم کا اعتراف کر لیا۔یہ افسوسناک کیس نہ صرف ایک گھرانے کو اجاڑ گیا بلکہ سوسائٹی کے لیے بھی ایک کڑا سبق ہے کہ ورچوئل گیمز کی اندھی تقلید کس طرح ذہنی توازن بگاڑ کر ہولناک سانحات کو جنم دے سکتی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز