پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے فواد چوہدری کی اپنے رہنما شعیب شاہین کو تھپڑ مارنے اور جھگڑا کرنے کی عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ‘مجرمانہ فعل’ قرار دیا ہے۔
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے ہنگامی اجلاس کے بعد جاری بیان میں فواد چوہدری کے رویے کی مذمت کی۔ کمیٹی نے شعیب شاہین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
پی ٹی آئی کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری کا یہ عمل ان کی ’بزدلانہ اور غدار‘ فطرت کا مظہر ہے۔ یہ بھی واضح کیا کہ فواد چوہدری کو کسی بھی فورم پر پی ٹی آئی کی نمائندگی کا اختیار نہیں ہے۔
جواب میں فواد چوہدری نے پی ٹی آئی پولیٹیکل کمیٹی کے بیان کو غیر متعلقہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ ایک ٹویٹ میں، انہوں نے کمیٹی کی ساکھ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ ان افراد پر مشتمل ہے جنہوں نے کبھی ایک دن بھی جیل میں نہیں گزارا اور کروڑوں مالیت کے پارٹی فنڈز کا ‘غبن’ کیا۔