ملک بھر میں جلسے شروع:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے. احتجاج کی بجائے ملک بھر میں جلسے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق. پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے. نئی حکمت عملی کے تحت یکم نومبر کو پشاور، 8 نومبر کو کوئٹہ جبکہ آخری ہفتے کراچی میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیاسی کمیٹی میں کہا گیا ہے. کہ ہر جلسے میں مرکزی قیادت کی شرکت لازمی ہوگی۔ سلمان اکرم راجہ 6 نومبر کو این او سی کیلئے کوئٹہ جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے. کہ ملک میں کسی بھی سیاسی سرگرمی کیلئے کمیٹی سے اجازت لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ یہاں تک کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے قبل بھی سیاسی کمیٹی کا اجلاس لازمی ہوں گا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حامیوں کے ساتھ دوبارہ رابطہ قائم کرنے. اور پاکستان بھر میں اہم سیاسی مسائل کو حل کرنے کی حکمت عملی کوشش کے حصے کے طور پر. پشاور، کوئٹہ اور کراچی میں ریلیاں کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ ان اجتماعات کا مقصد عوامی حمایت کو متحرک کرنا، حکمرانی کے بارے میں پی ٹی آئی کے موقف کو بڑھانا، اور حالیہ سیاسی پیش رفت کو حل کرنا ہے۔ بڑے شہروں میں ہونے والی ریلیوں کی توقع ہے. کہ وہ بڑے ہجوم کو اپنی طرف متوجہ کریں گے. اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو احتساب، قومی اتحاد اور معاشی استحکام پر اپنے ایجنڈے پر زور دینے کی اجازت دیں گے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایواب کا کہنا ہے. کہ پارٹی متحدہ ہے اور اس میں کوئی بلاک نہیں ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بھی پارٹی میں تقسیم کی خبروں کو مسترد کر چکے ہیں۔
واضح رہے. کہ سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا تھا. کہ پی ٹی آئی میں ایک بلاک بن چکا ہے جس کی قیادت ایک بڑے رہنما کریں گے۔