Home » پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی اٹک جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی اٹک جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset
سواتی کو اٹک جیل سے رہائی

سواتی کو اٹک جیل سے رہائی:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما. اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق. اعظم سواتی کو ٹیکسلا پولیس نے دوبارہ گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

ٹیکسلا پولیس نے. اعظم سواتی کو گزشتہ ماہ پارٹی کے. احتجاج پر دہشتگردی اور دیگر کئی دفعات کے تحت درج مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت. (اے ٹی سی) نے احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات نے. کیس کی سماعت کی اور سواتی کی. 20،20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی تھی۔

اس سال کے شروع میں. ایک خصوصی عدالت نے. پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کے ایک متنازعہ ٹوئٹ کے کیس میں. وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے. وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو ہدایت کی. کہ اعظم سواتی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ مقدمے میں عدالتی سماعتوں سے مسلسل غائب رہنے کی وجہ سے. جج نے سواتی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

واضح رہے. کہ گزشتہ سال 27 نومبر کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے. پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو ریاستی اداروں کے خلاف متنازع ٹویٹس سے متعلق کیس میں گرفتار کیا تھا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز