Home » پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور،فیصلہ سنتے ہی پولیس کسٹڈی میں فلک جاوید نے عمران خان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور،فیصلہ سنتے ہی پولیس کسٹڈی میں فلک جاوید نے عمران خان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)لاہور کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا کارکن فلک جاوید خان کو ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ پراپیگنڈا کیس میں پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے حوالے کر دیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق ضلع کچہری جوڈیشل مجسٹریٹ محمد نعیم وٹو کی عدالت میں فلک جاوید کو سخت سیکیورٹی کے حصار میں پیش کیا گیا۔ این سی سی آئی اے کی جانب سے 30 دن کا جسمانی ریمانڈ طلب کیا گیا تھا تا ہم عدالت نے استغاثہ کے موقف سننے کے بعد صرف پانچ روزہ ریمانڈ منظور کیا۔پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کا موبائل فون فرانزک کے لیے درکار ہے،ملزمہ گرفتاری سے قبل متعدد بار روپوش رہی اور اس کی گرفتاری کے لیے 26 بار ان کے گھر چھاپے مارے گئے، ملزمہ ادارے کی انکوائری میں اشتہاری بھی قرار دی گئی تھی۔ملزمہ کے وکیل میاں علی اشفاق نے کہا عدالت سے استدعا کی کہ این سی سی آئی اے میری موکلہ کا نمبر اپنے سسٹم میں ڈالیں، ایک کلک پر ان کیخلاف درج مقدمات انکوائریز، انوسٹی گیشن سب تفصیلات سامنے آجائیں گی،پراسکیوشن یہاں موجود ہے، عدالت حکم دے ان کیخلاف کتنے مقدمات درج ہیں۔جس پر این سی سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائیریکٹر وکیل مجتبیٰ گیلانی نے کہا کہ دو مقدمات درج ہیں،فلک جاوید کیخلاف ایک مقدمہ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کی مدعیت میں درج ہے جبکہ دوسرا مقدمہ ریاست مخالف موادسوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کا ہے،وکیلعلی اشفاق نے فورا جج صاحب سے کہا کہ ان کے اس بیان کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔میاں علی اشفاق نے عظمی بخاری کی درخواست پر درج مقدمہ میں فلک جاوید کو ڈسچارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اگر قانون کے مطابق اس مقدمہ کو دیکھا جائے تو اسکا کا مقدر ڈسٹ بین ہے،یہ پراسکیوشن کا پہلا امتحان ہے،، یہ ثبوت جو پیش کر رہے ہیں یہ دستاویزات کی صورت میں نہیں ہے، سب سے بڑا بلنڈر جو سامنے آرہا ہے جو یہ ہے کہ ایک بندہ بھی اس میں سزا یافتہ نہیں ہے، جب تک یہ ایجنسی خود مختار نہیں ہوگی اس طرح کے بلنڈر ہوتے رہیں گے،۔میاں علی اشفاق کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کو فرانزک کے اختیارات کیوں ناں دیئے، پنجاب پولیس کو میڈکل کے اختیارات کیوں ناں دئیے؟ اس ایجنسی کے پاس کیسے یہ اختیارات ہوسکتے ہیں، جو شواہد اس عدالت میں دئیے گئے انکی حیثیت قانون میں صفر ہے بلکہ اس سے آگے ہوتو وہ ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ محمد نعیم وٹو نے دونوں جانب کے دلائل سننے کے بعد فلک جاوید کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ فلک جاوید دو مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں۔ ان پر ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ پراپیگنڈا کرنے اور مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کے خلاف ایک مبینہ فیک اور نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے الزامات ہیں۔ این سی سی آئی اے نے فلک جاوید کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تاہم ان کی گرفتاری لاہور کے علاقے اچھرہ سے ظاہر کی گئی، جس پر مختلف سوالات جنم لے رہے ہیں۔سیاسی مبصرین کے مطابق یہ مقدمہ محض ایک قانونی کارروائی نہیں بلکہ موجودہ سیاسی کشمکش کا حصہ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات حکومتی بیانیے اور سیاسی مخالفین کے بیانیے کو مزید سخت کر سکتے ہیں تاہم قانونی ماہرین کے مطابق عدالت میں ٹھوس شواہد ہی طے کریں گے کہ یہ مقدمہ محض “پراپیگنڈے” پر مبنی ہے یا واقعی قانون کی حکمرانی کے تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز