پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) صوابی میں آج پاور شو کرے گی۔ جلسے سے پارٹی کے صوبائی ومرکزی قائدین خطاب کریں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسہ کے لئے دو بجے کا وقت دیا گیا ہے، جس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ رہنما بانی پی ٹی آئی کی کال پر آج 8 فروری کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔
پارٹی ذرائع نے مزید کہا کہ صوابی جلسہ میں صوبے کے مختلف علاقوں اور پنجاب سے بھی لوگ شرکت کریں گے۔ جلسہ جعلی حکومت کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور کارکنان کو قید سے آزادی کے لئے ہے۔ جعلی حکومت نے غیرقانونی طریقے سے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا ہوا ہے۔