Home » پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات اسپیکر قومی اسمبلی کو پیش کر دیئے

پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات اسپیکر قومی اسمبلی کو پیش کر دیئے

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے مطالبات کی دستاویز اسپیکر قومی اسمبلی کے حوالے کر دی۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق مذاکراتی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے نائب وزیر اعظم سینیٹر اسحاق ڈار، عرفان صدیقی، رانا ثنا اللہ، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، ڈاکٹر فاروق ستار، اعجاز الحق اور قادر مگسی اجلاس میں شریک ہیں۔ جبکہ پی ٹی آئی کی کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اسد قیصر، علامہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجہ صاحبزادہ حامد رضا شریک۔

پی ٹی آئی نے تحریری طور پر اپنے مطالبات کمیٹی کے سامنے رکھ دیئے۔ جس میں 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن کا قیام، بانی تحریک انصاف اور کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز