Home » آج ایک بار پھر فوجی ترجمان نے “سیاسی ترجمان” بن کر پریس کانفرنس کی،تحریک انصاف کا سخت ردعمل آ گیا

آج ایک بار پھر فوجی ترجمان نے “سیاسی ترجمان” بن کر پریس کانفرنس کی،تحریک انصاف کا سخت ردعمل آ گیا

by ahmedportugal
12 views
A+A-
Reset

اسلام آباد (ایگزو نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی پریس کانفرنس پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایک بار پھر فوجی ترجمان نے “سیاسی ترجمان” کا کردار ادا کیا، خیبر پختونخوا کی پولیس اور حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھانے والے یہ بتائیں کہ جب پولیس طالبان کو گرفتار کرتی ہے تو ایجنسیز انہیں کیوں چھڑوا لیتی ہیں؟
ایگزو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گڈ طالبان اور بیڈ طالبان کی پالیسی آج بھی چلائی جا رہی ہے، اگر سرحد پر باڑ لگی ہوئی ہے تو دہشت گرد دوبارہ اندر کیسے آئے؟ جب خیبر پختونخوا کے عوام اور نمائندوں نے دہشتگردی کی واپسی کے خلاف امن تحریک چلائی تو انہیں سیکیورٹی رسک قرار دیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ 2022 میں مراد سعید نے مالاکنڈ ڈویژن کے عوام کے ساتھ امن کے لیے آواز اٹھائی، پرائی جنگ واپس نہ لانے کا مطالبہ کیا اور عسکریت پسندوں کی واپسی پر سوال اٹھایا تو ان پر بغاوت کے مقدمات درج کر دیے گئے۔ترجمان نے مزید کہا کہ ہم ابتدا سے کہہ رہے ہیں کہ رجیم چینج کے دوسرے مرحلے میں ہمارے لوگوں کو ایندھن بنایا جا رہا ہے، امریکہ کو اڈے دینے کے سوال پر عمران خان کے “Absolutely Not” کہنے سے شہباز شریف اور بلاول بھٹو کو تکلیف ہوئی، حالانکہ ان دونوں کے ادوارِ حکومت میں 400 سے زائد ڈرون حملے ہوئے جبکہ عمران خان کے دور میں ایک بھی نہیں ہوا۔تحریک انصاف  نے واضح کیا کہ پاک فوج کے ترجمان کو اپنی پیشہ ورانہ حدود میں رہنا چاہیے،ریاستی اداروں کو سیاسی تنازعات سے الگ رکھا جائے،کیونکہ قوم کسی بھی صورت میں اداروں کو متنازع ہوتے نہیں دیکھنا چاہتی۔تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا یہ سوال تو عوام کو اپنے سیکیورٹی اداروں سے پوچھنا ہے،خیبرپختونخوا میں جان بوجھ کر سہولت کاروں کو جگہ کیوں دی گئی ؟ 2022ء میں جب مالاکنڈ کے عوام  نے بار بار سڑکوں پر نکل کر سہولت کار بسانے کے خلاف احتجاج کیا،تب کیوں یہ سلسلہ روکا نہ گیا ؟عوام کے کروڑوں روپے لاگت سے بارڈر پر باڑ لگائی گئی تو یہ عسکریت پسند شہری علاقوں تک کیسے پہنچ گئے؟بارڈر پر دہشت گردوں کو روکنے کا کام کس کا تھا؟جب منتخب نمائندوں کو خبر تک نہ ہوئی تو افغانستان جا کر ان سہولت کاروں سے معاملات کون طے کر کے آیا ؟۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز