Home » عمران خان اسٹیبلشمنٹ کو مخالفین ”مارنے“ کا کہتے تھے،پی ٹی آئی 2 حصوں میں بٹنے والی ہے،رانا ثناء اللہ کا بڑا دعویٰ

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کو مخالفین ”مارنے“ کا کہتے تھے،پی ٹی آئی 2 حصوں میں بٹنے والی ہے،رانا ثناء اللہ کا بڑا دعویٰ

by ahmedportugal
13 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کا حقیقی تنازع اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اس وقت شروع ہوا جب وہ مخالفین کو نشانہ بنانے کا دباو ڈال رہے تھے،بانی پی ٹی آئی کے دورِ اقتدار میں اسٹیبلشمنٹ پوری طرح ان کے ساتھ کھڑی تھی،پی ٹی آئی کا پروجیکٹ لایا گیا تھا مگر بانی پی ٹی آئی نے اس طاقت کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کرنا چاہا،جس سے شدید اختلاف پیدا ہوا۔
ایگزو نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے تھے مخالفین کو مروایا جائے،بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے بار بار کہتے رہے کہ مخالفین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،اسی بات پر جھگڑا ہوا،اب بانی پی ٹی آئی آج اسٹیبلشمنٹ کو بلیک میل کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں تا کہ دوبارہ انہیں اپنی حمایت پر مجبور کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی اداروں کے خلاف بات نہیں کی،صرف ذمہ داروں کی نشاندہی کی،لندن جلسے میں بھی نواز شریف نے کسی ادارے کے خلاف کوئی لفظ استعمال نہیں کیا تھا بلکہ انہوں نے صرف یہ کہا کہ عمران خان کی تباہ کن حکومت کی ذمہ داری اس وقت کے ادارے کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ پر عائد ہوتی ہے۔

رانا ثناءاللہ کا تحریک انصاف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان بانی ایم کیو ایم کے راستے پر تیزی سے جا رہے ہیں،جس دن بانی ایم کیو ایم نے پاکستان مخالف نعرہ لگایا وہ منظر عام سے غائب ہوگئے،عمران خان بھی اسی انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں،پی ٹی آئی تقسیم کے دہانے پر ہے،اڈیالہ تحریک انصاف الگ جماعت بنے گی،پی ٹی آئی کے 85 فیصد لوگ عمران خان کے ایجنڈے کے ساتھ نہیں،بھارت جو پروپیگنڈا کررہا ہے،وہی عمران خان کی پارٹی کر رہی ہے،جلد ہی پاکستان تحریک انصاف اور اڈیالہ تحریک انصاف دو مختلف جماعتیں ہوں گی، 10 سے 15 فیصد اراکین جیل میں موجود قیادت کے ساتھ رہیں گے جبکہ اکثریت ان کے بیانیے کو قبول نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست جہاں عمران خان لے جانا چاہتے ہیں، وہاں پارٹی ان کے ساتھ نہیں چلے گی، عمران خان کی سیاسی حکمت عملی ناقابل عمل ہے، پارٹی اس راستے پر چلنے کے لیے تیار نہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز