جلسے میں مائیک اور لائٹس بند:
مقررہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد لاہور پولیس نے. پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے میں مائیک اور لائٹس بند کرکے اسٹیج کا کنٹرول سنبھال لیا۔ جبکہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اسٹیج سے چلے گئے۔
اس کے قبل ڈپٹی کمشنر لاہور نے. پی ٹی آئی کے نان آبجیکشن سرٹیفکیٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ’سخت کارروائی‘ کا انتباہ دیا تھا۔ انہوں نے جلسہ انتظامیہ کو حکم دیا. کہ عوامی اجتماع کو فوری طور پر ختم کر دیا جائے. کیونکہ شام 6 بجے کی مقررہ وقت ختم ہو گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے جلسے کا مقررہ وقت ختم ہوتے ہی حکام نے. تقریب کے اختتام کا اشارہ دیتے ہوئےجلسہ گاہ میں لائٹس بند کر دیں۔ پولیس فورس کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تعینات کیا گیا تھا. کہ ہجوم پرامن طور پر منتشر ہو جائے. اور نظم و نسق برقرار رکھنے کے لیے حالات پر قابو پالیا جائے۔ کسی بھی ممکنہ بدامنی سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی میں اضافہ کیا گیا تھا،
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا. کہ ان کی پارٹی آزاد عدلیہ کے علاوہ کسی چیز کو قبول نہیں کرے گی۔ اتنی بڑی ریلی کے انعقاد پر پی ٹی آئی لاہور چیپٹر کو مبارکباد دیتے ہوئے گوہر نے حکام پر زور دیا کہ وہ پارٹی کارکنوں کیلئے رکاوٹیں کھڑی کرنے سے گریز کریں اور لاہور اور جلسہ گاہ کی طرف جانے والی سڑکیں کھول دیں۔