Home » پی ٹی آئی احتجاج: موٹرویز، بس اڈے بند ہونے کے باعث ریلوے اسٹیشن پر رش بڑھ گیا

پی ٹی آئی احتجاج: موٹرویز، بس اڈے بند ہونے کے باعث ریلوے اسٹیشن پر رش بڑھ گیا

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث موٹرویز، بس اڈے بند، میٹروبس سروس معطل جبکہ رہی سہی کسر اہم راستوں پر کنٹیز لگا کر پوری کر دی گئی۔

ایسے میں اپنی منزل پر پہنچنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی۔ مسافروں کا راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر رش دو گناہ بڑھ گیا۔ خیبر میل ریلوے پر 279 مسافروں نے سفر کیا۔ متعدد شہریوں کو رش ہونے کے باعث ٹکٹ نہ مل سکا۔ اے سی کلاس میں 83، اکانومی میں 196 مسافروں نے سفر کیا۔

شٹل ٹرین چلانے کے باوجود ہزاروں مسافر منزل تک نہ پہنچ سکے۔ شہریوں نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ڈیرے ڈال دیئے۔ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے اعلیٰ افسران نے فورا شٹل ٹرین چلانے کی ہدایت جاری کردی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو فل فور منزل تک پہنچایا جائے گا ، دوسری شٹل ٹرین اج چار بجے چلائی جائے گئی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز