Home » ضمانت خارج،ہتھکڑیاں لگ گئیں،تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی داود خان جتوئی کمرہ عدالت سے گرفتار

ضمانت خارج،ہتھکڑیاں لگ گئیں،تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی داود خان جتوئی کمرہ عدالت سے گرفتار

by ahmedportugal
22 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں ایم پی اے داود خان جتوئی کی ضمانت کی سماعت ڈرامائی موڑ پر ختم ہوئی، جب جسٹس طارق ندیم نے ان کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ عدالت کے فیصلے کے فوراً بعد پولیس نے صوبائی اسمبلی کے رکن کو حراست میں لے لیا۔ پولیس حکام کے مطابق داود خان جتوئی پر ایک ڈاکٹر کو قتل کرانے کا سنگین الزام عائد ہے، جس کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا۔
ایگزو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں سماعت کے دوران وہ لمحہ آیا جس نے پورے ایوان کو ہلا کر رکھ دیا،جج نے ایم پی اے داود خان جتوئی کی ضمانت مسترد کی اور پولیس نے عدالت کے اندر ہی تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی کو ہتھکڑیاں پہنا دیں، ڈاکٹر کے قتل کے الزام میں ہونے والی یہ گرفتاری نہ صرف سیاسی حلقوں بلکہ عوامی سطح پر بھی تہلکہ مچا گئی ہے۔داود خان جتوئی پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن ہیں، جو 2024 کے صوبائی انتخابات میں پی پی-270 مظفر گڑھ-III سے کامیاب ہوئے تھے۔ وہ سابق وفاقی وزیر سردار عبد القیوم جتوئی کے صاحبزادے ہیں۔ داود خان نے پہلی بار 2018 میں قومی اسمبلی کی نشست کے لیے قسمت آزمائی کی لیکن ناکام رہے، بعدازاں 2024 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی حمایت سے آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔سیاسی پس منظر اور اثرورسوخ رکھنے والے داود خان جتوئی کی گرفتاری نہ صرف ان کے خاندان بلکہ ان کے حلقے میں بھی ہلچل کا باعث بنی ہے۔ مبصرین کے مطابق اس مقدمے کے قانونی اور سیاسی اثرات دور رس ہو سکتے ہیں، خصوصاً ایسے وقت میں جب پنجاب کی سیاست پہلے ہی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز