اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)معاون خصوصی وزیراعظم اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے مذاکرات کا ایک اور اہم موقع گنوا دیا ہے اور موجودہ حالات میں کسی بھی قسم کے ڈائیلاگ کے امکانات نظر نہیں آتے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے باوجود تحریک انصاف نے لندن میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور وہاں ایسا بیانیہ اختیار کیا جس سے معاملات مزید خراب ہو گئے۔
ایگزو نیوز کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اختیار ولی خان کا کہنا تھا کہ حکومت کے لیے تحریک انصاف سے مذاکرات کوئی مجبوری نہیں اور نہ ہی حکومت کا اس حوالے سے کوئی ذاتی مفاد ہے، تحریک انصاف نے خود ایسے اقدامات کیے جن سے سیاسی ماحول کشیدہ ہوا اور بات چیت کے دروازے بند ہوتے چلے گئے۔انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے دورہ پنجاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ طے کیا گیا تھا کہ پنجاب اسمبلی آمد پر ان کا استقبال روایتی مہمان نوازی کے ساتھ کیا جائے گا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے جائیں گے تاہم انہوں نے ایسا موقع ہی نہیں دیا،وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف آزادی اظہار کے نام پر نازیبا زبان استعمال کی گئی جس سے ماحول خراب ہوا،سہیل آفریدی نے کونسا قلع فتح کیا؟لاہورمیں کتنے لوگ نکلے؟کسی نے ایک گلاب کا پھول بھی مارا ہوتا تو پی ٹی آئی حملے کا الزام لگا دیتی،کھانا پیش کرنا تھا پی ٹی آئی نے گالیاں دینا شروع کر دیں،وزیر اعظم نے7ویں بار مذاکرات کی دعوت دی،شیخ وقاص اکرم اور علیمہ خان نے کس طرح کا ردعمل دیا؟حکومت لڑنا نہیں چاہتی مل کر چلنا چاہتے ہیں،پی ٹی آئی میں ایسا طاقتور گروپ ہے جو مذاکرات نہیں چاہتا۔معاون خصوصی وزیراعظم نے کہا کہ اگر خیبرپختونخوا میں فیض حمید کی باقیات نہ ہوتیں تو تحریک انصاف کی وہاں حکومت ممکن نہ ہوتی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ مریم نواز کو پشاور میں جلسے کی دعوت دیں گے اور ایسا جلسہ کر کے دکھائیں گے جس سے سب کو اندازہ ہو جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں اختیار ولی خان نے کہا کہ جب بدمعاشوں کو اسمبلی لے جایا جائے گا تو انہیں روکا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر آزادی اظہار رائے کے نام پر گالی گلوچ نہ کی جاتی تو ایسی صورتحال پیدا نہ ہوتی۔انہوں نے واضح کیا کہ غیر شائستہ زبان اور بدتمیزی سے سیاسی عمل کو نقصان پہنچتا ہے اور مذاکرات کا ماحول تباہ ہو جاتا ہے۔
تحریک انصاف نے مذاکرات کا ایک اور موقع ضائع کر دیا،ڈائیلاگ کے دروازے بند،لندن مظاہرے نے معاملات خراب کر دیے:اختیار ولی خان
15