بدھ, مارچ 26, 2025
Home » پی ٹی آئی قیادت کی چیف جسٹس سے ملاقات، بانی کو درپیش مسائل اٹھا دیئے

پی ٹی آئی قیادت کی چیف جسٹس سے ملاقات، بانی کو درپیش مسائل اٹھا دیئے

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی جس میں اصلاحاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے اصلاحاتی ایجنڈے پر وسیع تر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے لیے اپنی کوششوں کے حصے کے طور پر پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی قیادت کو مدعو کیا۔

پی ٹی آئی قیادت نے چیف جسٹس سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی۔ چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے وفد کا خیرمقدم کیا اور انہیں نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی (این جے پی ایم سی) کے منصوبہ بند اجلاس سے آگاہ کیا۔

چیف جسٹس نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور ان سے درخواست کی کہ وہ اصلاحاتی ایجنڈے پر حکومت کا ان پٹ فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بہت مثبت ہیں اور انہوں نے پالیسی کی تشکیل اور عملدرآمد کے عمل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

چیف جسٹس نے یہ بھی بتایا کہ لاء اینڈ جسٹس کمیشن کو ملک کی مختلف بارز سے ان پٹ، شہریوں کے ساتھ ساتھ ضلعی عدلیہ کے تاثرات بھی موصول ہوئے ہیں جب کہ ہائی کورٹس اور صوبائی جوڈیشل اکیڈمیوں کے رجسٹراروں کا ان پٹ جلد متوقع ہے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ وزیراعظم مختلف جوڈیشل فورمز پر زیر التوا ٹیکس کیسز کا جلد حل چاہتے ہیں، انہوں نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ ٹیکس کیسز کو جلد نمٹانا اور سپریم کورٹ میں مجموعی طور پر زیر التوا کو کم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔

اس موقع پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے پی ٹی آئی رہنما عمران خان سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کو درپیش مختلف مسائل پر روشنی ڈالی۔

 

 

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز