پی ٹی آئی رہنما عاطف خان اور عمران خان کے سابق پولیٹیکل سیکرٹری عون چوہدری کے درمیان ہونے والی ملاقات نے پارٹی کے اندر ایک سینئر رہنما کی جانب سے پارٹی کے واٹس ایپ گروپ میں تصویر شیئر کرنے کے بعد تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلیٰ اور دیگر پارٹی رہنماؤں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔ اس معاملے پر بات کرتے ہوئے عاطف خان نے واضح کیا کہ "یہ کوئی خفیہ ملاقات نہیں تھی، یہ دن کے وقت کھلم کھلا ہوئی، میں اپنی معمول کی سیر کیلئے اسلام آباد کلب میں تھا جب اتفاق سے میرا عون چوہدری سے سامنا ہوا اور کسی نے تصویر کھینچ لی۔
گروپ میں شامل پی ٹی آئی کے کچھ رہنماؤں نے عاطف خان کی وضاحت کی حمایت کی، لیکن پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے برقرار رکھا، "پارٹی قیادت اور کارکنان دونوں ہی اس ملاقات کو ناپسندیدہ نظر سے دیکھتے ہیں۔