Home » گلبرگ میں دن دہاڑے ٹارگٹ کلنگ، پی ٹی آئی رہنما چوہدری عبداللہ طاہر فائرنگ میں جاں بحق

گلبرگ میں دن دہاڑے ٹارگٹ کلنگ، پی ٹی آئی رہنما چوہدری عبداللہ طاہر فائرنگ میں جاں بحق

by ahmedportugal
76 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)لاہور کے پوش ترین علاقے گلبرگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما اور اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکن چوہدری عبداللہ طاہر جاں بحق ہو گئے،واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق چوہدری عبداللہ طاہر گلبرگ میں واقع اپنی رہائش گاہ سے معمول کے طبی معائنے اور فزیوتھراپی کے لیے گلبرگ میں واقع نجی کلینک پہنچے تھے کہ ان کے چند منٹ بعد کلینک میں موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔گولیاں لگنے کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ فائرنگ کے دوران ڈاکٹر ریاض خان کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس،ریسکیو ٹیمیں اور فرانزک ماہرین جائے وقوعہ پر پہنچ گئے،جہاں سے شواہد اکٹھے کیے گئے۔پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج،فرانزک شواہد اور دیگر تکنیکی ذرائع سے مدد لی جا رہی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے جائے وقوعہ کا دورہ کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی اور تقریباً چار گولیاں چلائیں۔ان کا کہنا تھا کہ مقتول کا تعلق اوکاڑہ سے تھا جہاں ان کی پرانی دشمنی کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے جبکہ چند ماہ قبل بھی ان پر حملے کی کوشش کی گئی تھی۔پولیس کے مطابق چوہدری عبداللہ طاہر ریت کی ٹھیکداری کے کاروبار سے وابستہ تھے اور سیاسی میدان میں بھی سرگرم کردار ادا کرتے رہے۔وہ 2018 کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر پنجاب اسمبلی کا انتخاب لڑ چکے تھے اور اوکاڑہ کی اہم سیاسی شخصیات میں شمار ہوتے تھے۔واقعے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔پارٹی رہنماوں نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات، ملزمان کی فوری گرفتاری اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلووں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور قتل کی وجوہات،ذاتی دشمنی سمیت دیگر ممکنہ محرکات پر تحقیقات جاری ہیں۔حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز