لاہور(اسلم مراد ) تحریک انصاف لاہور کے صدر اور رکن پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز کو تھانہ سندر سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جس پر ان کے فیملی ممبران اور پارٹی کی قیادت نے سخت احتجاج کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ امتیاز کو دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر ٹھوکر نیاز بیگ سے گرفتار کیا گیا تھا، جہاں سے انہیں تھانہ سندر منتقل کردیا گیا۔ لیکن اب خبر آئی ہے کہ انہیں تھانہ سندر سے نامعلوم مقام پر مبینہ طور پر منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس حکام اس کی وجہ بتانے سے بھی قاصر ہیں۔
دوسری جانب، فیملی اراکین نے مطالبہ کیا ہے کہ شیخ امتیاز کو جلد از جلد بازیاب کروایا جائے۔