پیر, مئی 12, 2025
Home » پی ٹی آئی عمران کو بیرون ملک منتقل کرنے کیلئے ‘غیر ملکی طاقتوں’ سے مدد مانگ رہی ہے، خواجہ آصف

پی ٹی آئی عمران کو بیرون ملک منتقل کرنے کیلئے ‘غیر ملکی طاقتوں’ سے مدد مانگ رہی ہے، خواجہ آصف

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرونی طاقتوں پر زور دے رہی ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان کو رہا کر کے بیرون ملک بھیجا جائے۔

انہوں نے کہا کہ "وہ بیرونی طاقتوں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ عمران خان کو رہا کرنے اور انہیں فلاں ملک بھیجنے کیلئے پاکستان پر اثر انداز ہوں۔”

منگل کو ایک نجی نیوز چینل کے ساتھ انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے، وفاقی وزیر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بیرون ملک یہ ممالک بھی پی ٹی آئی کے بانی کے استقبال کیلئے تیار ہیں۔ خواجہ آصف نے اُس ملک کا نام بتایا سے گریز کیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی توشہ خانہ فوجداری کیس اور 8 فروری کے انتخابات سے قبل دیگر مقدمات میں سزا سنائے جانے کے بعد ایک سال سے زیادہ عرصے سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ لیکن ان الزامات کی وہ مسلسل تردید کرتے رہے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز