اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے خیبر پختونخوا میں اپنی ہی جماعت کی صوبائی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے 13 سال تک عمران خان کے نام پر ووٹ دیا، لیکن اگر حکومت نے اب بھی ڈیلیور نہ کیا تو پی ٹی آئی کا یہ صوبے میں آخری دور ثابت ہوگا۔
ایگزو نیوز کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے دو ٹوک کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت اب ”آخری سانسیں“ لے رہی ہے اور عوامی مسائل حل نہ کرنے کی صورت میں اقتدار کسی اور کے ہاتھ میں جا سکتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ عوام کو سہولتیں نہ ملنے کی صورت میں پارٹی اپنی سیاسی گرفت برقرار نہیں رکھ پائے گی۔شیر افضل مروت نے واضح کیا کہ انہوں نے ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا اور غلط کاموں پر کبھی اپنی پارٹی کی حمایت نہیں کی،ساری زندگی اپنی وکالت میں سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ ہی کہا ہے۔سابق وزیراعلیٰ محمود خان کے دور پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے انکشاف کیا کہ اس دور میں محض دو منصوبے مکمل دکھائے گئے جو حقیقت میں سرے سے موجود ہی نہیں تھے،سکروٹنی کے دوران سامنے آیا کہ ایک سکول کی عمارت دراصل جنوبی کوریا میں اور ایک ہسپتال افغانستان میں بنا دکھایا گیا، جب کہ خیبر پختونخوا میں ان کا کوئی وجود ہی نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو پہلے سے پتا تھا کہ پشاور جلسے میں ان پر جوتے اور بوتلیں پھینکی جائیں گی،حیات آباد ایک گھر میں بیس بندوں کی میٹنگ ہوئی تھی جس میں یہ سب طے ہوا لیکن ان میں سے ایک بندے نے علی امین کو سارا پلان پہلے ہی بتا دیا ،سوشل میڈیا پر انہوں نے علی امین گنداپور کا بیڑا غرق کیا ہوا ہے،تحریک انصاف کی سیاست گندی سیاست ہے،پارٹی میں مسئلہ یہ ہے کہ پارٹی میں گروہی سیاست چھبیس سال سے چلی آ رہی ہے،جب فروری 2024میں الیکشن آئے تو اس سے پہلے اسد قیصر ،شہرام ترکئی اور عاطف خان کو صوبے کی سیاست سے نکال دیا ،خیبر پختونخوا میں کس نےوزیر بننا تھا اور کس نے نہیں اور کی کی ایما پر بننا تھا ؟ان چیزوں نے مزید اختلافات کو جنم دیا ،اس وقت عمر ایوب خان سیکرٹری جنرل تھے،پی ٹی آئی میں گروپنگ کی سیاست سے گھٹیا کوئی کام ہے ہی نہیں،پی ٹی آئی سے وابستہ سوشل میڈیا نے بیرسٹر گوہر سے لے کر سب کو غدار بنایا ہوا ہے۔
خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت آخری سانسوں پر،عوامی سہولتیں نہ دیں تو اقتدار ہاتھ سے نکل جائے گا،شیر افضل مروت نے خبردار کر دیا
4