Home » پی ٹی آئی حکومت نے خیبرپختونخوا میں 63 میگاواٹ کے تین پن بجلی منصوبے کامیابی سے مکمل کر لیے

پی ٹی آئی حکومت نے خیبرپختونخوا میں 63 میگاواٹ کے تین پن بجلی منصوبے کامیابی سے مکمل کر لیے

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

پشاور(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کی خیبرپختونخوا حکومت نے اپنے وسائل سے 63 میگاواٹ کی تین پن بجلی کے منصوبے مکمل کر لیے ہیں، جن سے صوبے کو سالانہ 4.4 ارب روپے کی آمدن حاصل ہوگی اور صنعتی شعبے کو سستی بجلی فراہم ہو سکے گی۔
ایگزو نیوز کے مطابق سیکرٹری توانائی و برقیات نثار احمد کی زیر صدارت پیڈو ہاوس میں پن بجلی کے سات اہم منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔نثار احمد نے بتایا کہ سوات کوریڈور پر 40 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن بچھانے کے کام میں تیزی لائی گئی ہے جو آئندہ سال مکمل کر لی جائے گی۔چیف ایگزیکٹو پیڈو حبیب اللہ نے بریفنگ میں بتایا کہ رواں سال مکمل ہونے والے تین منصوبے درج ذیل ہیں جن میںکوٹو دیر 40.8 میگاواٹ،کروڑہ شانگلہ 11.8 میگاواٹ اور جبوڑی مانسہرہ 10.2 میگاواٹ شامل ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ بالاکوٹ مانسہرہ(300 میگاواٹ)،مدین سوات(157 میگاواٹ)،گبرال کالام(88 میگاواٹ)،مٹلتان سوات(84 میگاواٹ)،لاوی چترال(69 میگاواٹ) اور مجاہدین پاور پراجیکٹ تورغر(6.9 میگاواٹ)پر بھی کام جاری ہے۔

سیکرٹری توانائی نے ضلع سوات میں تین فلیگ شپ منصوبوں کی سست پیشرفت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں سے 330 میگاواٹ بجلی اگلے دو برسوں میں پیدا کی جائے گی۔انہوں نے پراجیکٹ ڈائریکٹرز کو ہدایت دی کہ تمام منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں بصورت دیگر کسی بھی قسم کی تاخیر نا قابل قبول ہو گی۔نثار احمد نے کہا کہ محکمہ توانائی موجودہ صوبائی حکومت کے گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت گین چارٹ کے ذریعے روزانہ بنیاد پر تمام منصوبوں کی نگرانی کر رہا ہے اور پیڈو افسران کو ٹیم ورک کے تحت کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز