اسلام آباد (اسلم مراد ) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے ۔
تحریک انصاف کی چوبیس نومبر کی کال ، احتجاج اور حکومت کی جانب سے بدترین تشدد کے بعد تحریک انصاف کے اجلاس میں ناکامی کی وجوہات پر غور کیا گیا ۔ اجلاس کی اندورانی کہانی کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کی قیادت پر زبردست تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ پنجاب کی جانب سے کسی قسم کا کوئی بیک اپ نہیں دیا گیا تھا ، احتجاج میں تحریک انصاف پنجاب کی قیادت کہاں تھی ۔
اجلاس میں کڑی تنقید کے ساتھ کہا گیا کہ اگر تنظیم اپنی زمہ داریاں پوری نہیں کرسکتی تو اسے مستعفی ہوجانا چاہیے جس پر سلمان اکرم راجہ نے اپنا استعفی قیادت کو بھجوادیااجلاس میں بتایا گیا کہ بانی قائد نے سنجانی میں جلسہ کے لیے مان گئے تھے لیکن بشری بی بی نہیں مانی جس کی وجہ سے مظاہرین منتشر رہے جبکہ تشدد، زخمیوں اور ہلاکتوں کی زمہ دار حکومت ہے جس نے آمرانہ کردار کے طور پر مطاہرین پر براہ راست گولیاں چلائیں ۔ اجلاس میں تنقید کے بعد بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے استعفی دے دیا ہے ۔