علیمہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی نے اپنے مطالبات کے حوالے سے حکومت کے غیر سنجیدہ رویے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ مجھے جیل میں رکھو لیکن باقی سیاسی قیدیوں کو رہا فوری طور پر رہا کیا جائے۔
علیمہ خان نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے واضح کیا ہے کہ وہ نہ تو ملک چھوڑیں گے اور نہ ہی گھر میں نظر بندی قبول کریں گے۔ سابق وزیراعظم کی بہن نے مزید کہا کہ اگر حکومت ان کے دو مطالبات پورے کرتی ہے تو وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سول نافرمانی کی تحریک پر عمل نہ کرنے کا کہیں گے۔
بانی کی بہن نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ قانون کی حکمرانی، سیاسی استحکام اور امن کے بغیر ملک کی معیشت ترقی نہیں کر سکتی۔