Home » بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے مقدمات کی فوجی عدالتوں میں منتقلی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے مقدمات کی فوجی عدالتوں میں منتقلی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی نے 9 مئی کے مقدمات کی فوجی عدالتوں میں منتقلی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے بانی نے اپنے وکیل عزیز کرامت بھنڈاری کے ذریعے درخواست دائر کی۔ سابق وزیراعظم نے سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات، ڈی جی ایف آئی اے اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا ہے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ 9 مئی کے مقدمات فوجی عدالتوں کے ٹرائل کیلئے منتقل نہ کیے جائیں۔ اگست میں پی ٹی آئی کے بانی نے 9 مئی کے فسادات کیلئے مشروط معافی مانگنے کا اعلان کیا تھا۔ اڈیالہ جیل میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوٹیج سے مجرموں کی شناخت میں مدد ملے گی، ان کا کہنا تھا کہ انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

بانی نے مزید کہا کہ اگر مجرموں کا تعلق پی ٹی آئی سے پایا گیا تو میں انہیں نہ صرف پارٹی سے نکال دوں گا بلکہ معافی بھی مانگوں گا۔ پی ٹی آئی کے بانی نے کہا کہ انہیں گرفتاری کے بہانے ’اغوا‘ کیا گیا، ان کا مطالبہ ہے کہ ان کے ’اغوا‘ پر ان سے معافی مانگی جائے۔

 

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز