پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئے عمر ایوب کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی گئی ہے۔
پارلیمنٹ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ شیر افضل مروت سے کوئی وضاحت نہیں مانگی گئی کیونکہ انہوں نے پارٹی پالیسی کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔
قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی مذاکرات میں اپنا کردار ادا کرنے کی پیش کش کی تھی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میرا دفتر ملک میں سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ثالثی کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات بہت ضروری ہیں اور قومی اسمبلی میں کل کی بحث بھی بہت نتیجہ خیز رہی۔