Home » اڈیالہ جیل جانے سے پہلے تحریک انصاف کے خلاف بڑا کریک ڈاون،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سمیت متعدد ایم پی اے گرفتار

اڈیالہ جیل جانے سے پہلے تحریک انصاف کے خلاف بڑا کریک ڈاون،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سمیت متعدد ایم پی اے گرفتار

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)علیمہ خان کی کال پر اڈیالہ جیل جانے کے لیے روانہ ہونے والے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنماوں کے خلاف اچانک کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے کلر کہار کے مقام پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی سمیت متعدد ارکان اسمبلی کو حراست میں لے لیا۔اس پیش رفت نے نہ صرف سیاسی درجہ حرارت بڑھا دیا ہے بلکہ صوبے میں جاری کشیدگی کو بھی ایک نئے مرحلے میں داخل کر دیا ہے،جہاں اپوزیشن نے اس اقدام کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے متعدد ارکان اسمبلی کو کلر کہار کے ریسٹ ایریا سے حراست میں لے لیا گیا،جس کے بعد صوبے کی سیاسی فضا میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ترجمان اپوزیشن لیڈر کے مطابق معین ریاض قریشی کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ دیگر پارٹی رہنماوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل جا رہے تھے۔گرفتار کیے جانے والوں میں علی امتیاز وڑائچ،فرخ جاوید مون اور شیخ امتیاز محمود بھی شامل ہیں جبکہ دیگر کارکنان اور رہنماوں کو بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق ان رہنماوں کو قیدیوں کی وین میں منتقل کر کے نامعلوم مقام کی جانب روانہ کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت نے پارٹی ارکان اسمبلی کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کی تھی تاکہ وہ پارٹی قیادت اور اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کر سکیں۔حراست میں لیے گئے دیگر افراد میں انجینئر یاسر گیلانی،عبدالکریم خان،راشد کرامت بٹ،چوہدری یوسف لدھڑ اور سید جبران شاہ شامل ہیں،جو عمران خان کی بہنوں علیمہ خان،نورین خان اور عظمیٰ خان سے اظہار یکجہتی کے لیے جا رہے تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں نے ان گرفتاریوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ یہ کارروائیاں سیاسی بنیادوں پر کی جا رہی ہیں، پنجاب حکومت مخالف آوازوں کو دبانے کے لیے ایسے اقدامات کر رہی ہے تاہم اس سے پارٹی قیادت اور کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے تاحال پنجاب حکومت یا پولیس حکام کی جانب سے ان گرفتاریوں کی کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی تاہم سیاسی مبصرین کے مطابق یہ پیش رفت صوبے میں جاری سیاسی تناو کو مزید بڑھا سکتی ہے اور آنے والے دنوں میں اس کے اثرات مزید واضح ہوں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز