پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی عمران خان 24 نومبر کو رہا نہیں ہوں گے کیونکہ پارٹی مختلف دھڑوں میں تقسیم ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا: “پی ٹی آئی آج غیر سیاسی بیویوں، بہنوں، وکلاء، پرانے ارکان اور نئے دھڑوں پر مشتمل ہے۔ کے پی سے آگے قیادت کہیں نظر نہیں آتی۔
انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے بانی جیل میں ہیں، جبکہ دوسرے رہنما اپنی اپنی عیاشی میں مصروف ہیں۔ عمران خان کی 24 نومبر کی احتجاجی کال پر تبصرہ کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے اسے غیر ضروری قرار دیدیا کہا، یہ کال نہ پہلی ہے اور نہ آخری، یہ ایک بلبلے کی طرح ہے جو پھٹ جائے گا۔ تاریخ کا انتخاب حکمت عملی کے ساتھ کیا گیا کیونکہ پی ٹی آئی کے بانی کے خلاف 25 نومبر کو الزامات عائد کیے جائیں گے۔ انہوں نے پی ٹی آئی رہنماوں سے کہا کہ یہ ڈرامہ بند کرو کہ پی ٹی آئی بانی 24 نومبر کو جیل سے رہا ہو جائیں گے۔
انہوں نے پی ٹی آئی کے ایک منتخب گروپ پر مالی فوائد کے لیے طاقت کا استحصال کرنے کا الزام بھی لگایا۔