Home » مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا،مضبوط فوج ہی مضبوط پاکستان کی ضامن ہے، ٹینشن کم کی جائے،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا،مضبوط فوج ہی مضبوط پاکستان کی ضامن ہے، ٹینشن کم کی جائے،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، ہم جمہوریت کے فروغ اور افہام و تفہیم سے مسائل کے حل کے خواہاں ہیں، اپنے لیڈر کی رہائی کے لیے آواز اٹھاتے تھے اور اٹھاتے رہیں گے، آج کہتے ہیں ہماری ملاقات کراو،یہاں سے کہاں تک جائیں؟ ہم کہاں کہاں فریاد کریں؟ انہوں نے شکوہ کیا کہ ان کی آج کی تقریر بھی من و عن عوام تک نہیں پہنچے گی۔
ایگزو نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اگر اعتماد کی کمی اس حد تک بڑھ جائے کہ ہمیں ملک کا دشمن سمجھا جائے تو پھر ساتھ بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں رہتا،اگر یہی حالات رہے تو آپ کے ساتھ چند ہفتے یا مہینے ہی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مضبوط فوج ہی مضبوط پاکستان کی ضامن ہے اور پی ٹی آئی اداروں کے مثبت کردار کی ہمیشہ معترف رہی ہے،کچھ عناصر جان بوجھ کر تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تصادم کرانا چاہتے ہیں، حالانکہ پاکستان مزید درجہ حرارت بڑھنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اگر ٹینشن کم نہ ہوئی اور ملک اسی سمت بڑھتا رہا تو لوگ تلواریں نیام سے نکال کر کھڑے ہو جائیں گے، جس کا نقصان ملک، قوم اور جمہوریت تینوں کو ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حالات پر قابو نہ پایا گیا تو دو سال بعد دوبارہ 9 مئی جیسے مقام پر پہنچ جانا بدقسمتی ہوگی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جو کچھ ہوا، غلط ہوا، لیکن آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، کچھ لوگ مسلسل آگ بھڑکانا چاہتے ہیں،میں کہتا ہوں کہ عمران خان، پی ٹی آئی قیادت اور پارلیمنٹیرینز کی ملاقات کروا دیں، پھر آپ دیکھیں گے کہ بری باتوں کی بجائے اچھی باتیں آنا شروع ہو جائیں گی۔انہوں نے زور دیا کہ ایک دوسرے کو خطرہ سمجھنا ملک کے مفاد میں نہیں ہے، مسائل کا حل صرف مل بیٹھ کر بات کرنے میں ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ادارے اور پی ٹی آئی کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوششیں افسوسناک ہیں جبکہ پی ٹی آئی ہمیشہ مذاکرات اور سیاسی عمل کی حمایت کرتی رہی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز