پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کے بارے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی انکوائری کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے الیکشن کمیشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں پارٹی انتخابات کی انکوائری کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔ وکیل اظہر بھنڈاری کے توسط سے دائر درخواست میں پی ٹی آئی کے دفتر پر چھاپے کے دوران ضبط شدہ سامان کی عدم واپسی کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں فریق نے استدلال کیا کہ ای سی پی کا اس کے ساتھ رویہ ‘متعصبانہ’ ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ اس کے اقدامات کو کالعدم قرار دیا جائے۔
اس سے قبل 6 ستمبر کو ای سی پی نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائی گئی چاروں متفرق درخواستوں کو خارج کر دیا تھا۔