بدھ, مارچ 26, 2025
Home » پی ٹی آئی نے 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

پی ٹی آئی نے 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری نے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی، درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاسی جماعت نے 22 مارچ کو شام 8 بجے سے رات بارہ بجے تک جلسہ کرنا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ جلسہ اور ریلی کرنے کی اجازت پاکستان کا آئین بھی دیتا ہے۔ لیکن پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اور انتظامیہ جلسے کی درخواست پر فیصلہ نہیں کر رہی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے۔ عدالت 22 مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت دے۔

 

 

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز