Home » پنجاب اسمبلی میں بڑی سیاسی تبدیلی،پی ٹی آئی نے معین ریاض قریشی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا

پنجاب اسمبلی میں بڑی سیاسی تبدیلی،پی ٹی آئی نے معین ریاض قریشی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

راولپنڈی(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی ذمہ داری معین الدین ریاض قریشی کو سونپ دی ہے،یہ اعلان پارٹی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر کیا، سیاسی مبصرین کے مطابق اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی صوبائی سیاست میں ایک بڑی پیش رفت ہے جس کے قانون سازی اور حکومتی پالیسیوں پر اہم اثرات مرتب ہوں گے۔
ایگزو نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر معین ریاض قریشی کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق پارٹی رہنما ملک احمد بھچر اس وقت اپنے مقدمات میں مصروف ہیں اور پارٹی نے ان کی غیر موجودگی میں اپوزیشن بینچز کی قیادت کے لیے معین قریشی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ ملک احمد بھچر پارٹی کے اہم رہنما ہیں اور تحریک انصاف ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ پارٹی قیادت نے واضح کیا کہ بھچر کی غیر موجودگی وقتی ہے اور وہ جیسے ہی دستیاب ہوں گے اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال سکیں گے۔سیاسی مبصرین کے نزدیک پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی نہ صرف اپوزیشن کی حکمتِ عملی بلکہ حکومتی پالیسیوں پر تنقیدی نگرانی کے عمل کو بھی براہِ راست متاثر کرے گی۔ ماہرین کے مطابق اس پیش رفت سے اپوزیشن کے کردار اور قانون سازی کے عمل میں نئی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز