مظفر آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے مالیاتی قواعد کی خلاف ورزی اور آڈٹ رپورٹ میں سامنے آنے والی بے ضابطگیوں کے باعث پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی سیاسی جماعت کے طور پر رجسٹریشن کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قانونی تقاضے پورے نہ ہونے پر درخواست منظور نہیں کی جا سکی۔
ایگزو نیوز کے مطابق آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی سیاسی جماعت کے طور پر رجسٹریشن کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق درخواست مالیاتی قواعد اور انتخابی ضوابط پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے منظور نہیں کی جا سکی۔الیکشن رولز کے رول 121 پر عمل نہ ہونے کو درخواست مسترد کیے جانے کی بنیادی وجہ قرار دیا گیا ہے، جس کے باعث جماعت کو قانونی طور پر رجسٹریشن کے عمل میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مالیاتی معاملات میں متعدد بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔ دوبارہ آڈٹ کرائے جانے کے باوجود بھی ان اعتراضات کو تسلی بخش طور پر دور نہیں کیا جا سکا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جماعت کے نمائندوں کو ذاتی سماعت کا موقع بھی فراہم کیا گیا، تاہم وہ مالیاتی معاملات پر اٹھائے گئے اعتراضات کا مو¿ثر جواب دینے میں ناکام رہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتوں کے لیے قانون اور قواعد یکساں ہیں، اور کسی بھی جماعت کو قانونی تقاضوں سے استثنیٰ حاصل نہیں۔ کمیشن نے واضح کیا کہ تمام جماعتوں کو مالی شفافیت اور انتخابی قوانین پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانا ہوتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے بعد پی ٹی آئی آزاد کشمیر کو تنظیمی اور قانونی سطح پر ایک بڑا دھچکا لگا ہے، جبکہ آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔
آزاد کشمیر میں بڑا سیاسی فیصلہ،پی ٹی آئی کی رجسٹریشن مسترد،مالیاتی بے ضابطگیوں کا انکشاف
10