Home » موبائل صارفین خبردار، غیر فعال شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سمز معطل کرنے کا فیصلہ،پی ٹی اے کی وارننگ جاری

موبائل صارفین خبردار، غیر فعال شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سمز معطل کرنے کا فیصلہ،پی ٹی اے کی وارننگ جاری

by ahmedportugal
17 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون صارفین کو خبردار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ غیر فعال یا زائد المعیاد قومی شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سمز کی معطلی کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔اتھارٹی کے مطابق صارفین کی سہولت اور سروسز کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ تمام شہری اپنے شناختی کارڈ کی بروقت تجدید اور ریکارڈ کی درستگی کو یقینی بنائیں،بصورت دیگر موبائل سروس متاثر ہو سکتی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک بھر کے موبائل فون صارفین کو اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی صارف کا قومی شناختی کارڈ غیر فعال یا زائد المعیاد ہو تو اس کے نام پر رجسٹرڈ سمز کسی بھی وقت معطل کی جا سکتی ہیں۔پی ٹی اے کے مطابق موبائل فون سروسز کے بلا تعطل استعمال کے لیے ضروری ہے کہ صارفین اپنے شناختی کارڈ کی بروقت تجدید کرائیں اور تمام ریکارڈ کو نادرا کے ساتھ اپ ڈیٹ رکھیں تاکہ کسی بھی قسم کی سروس بندش سے بچا جا سکے۔

اتھارٹی نے مزید وضاحت کی ہے کہ اگر کسی شہری کا شناختی کارڈ غیر فعال ہو چکا ہے تو پہلے اسے نادرا کے ذریعے دوبارہ فعال کرانا لازمی ہو گا،جس کے بعد ہی موبائل سروسز کی بحالی ممکن ہو سکے گی۔پی ٹی اے نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس ہدایت کو سنجیدگی سے لیں تاکہ کسی بھی ممکنہ پریشانی یا سروس معطلی سے محفوظ رہا جا سکے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز