پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ ملک میں ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کو بلاک نہیں کیا جا رہا ہے۔
مقامی انٹرنیٹ صارفین کی طرف سے وی پی اینز کے استعمال میں 2024 میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ زیادہ تر لوگ انہیں ایکس تک رسائی کیلئے استعمال کر رہے ہیں، جسے 19 فروری سے ملک میں بلاک کر دیا گیا ہے۔ ایکس کو بلاک کیے جانے کے دو دن بعد پراکسی نیٹ ورکس کی مانگ میں 131 فیصد اضافہ ہوا۔
پی ٹی اے کی جانب سے ملک میں وی پی این کو بلاک کرنے کی منصوبہ بندی کے بارے میں میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ تاہم، یہ صارفین کو وی پی این استعمال کرنے کیلئے اپنے انٹرنیٹ پروٹوکول (آئی پی) ایڈریس کو رجسٹر کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔
تاہم، پی ٹی اے تمام آئی ٹی کمپنیوں، سافٹ ویئر ہاؤسز، فری لانسرز اور بینکوں وغیرہ کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے کہ وہ اپنے آئی پی کو وی پی این استعمال کرنے کیلئے رجسٹر کریں تاکہ کسی رکاوٹ کی صورت میں، ان اداروں کو انٹرنیٹ خدمات متاثر نہ ہوں۔
خیال رہے کہ وی پی این رجسٹریشن ایک "ون ونڈو آپریشن” ہے جو پی ٹی اے اور پی ایس ای بی کی ویب سائٹس پر دستیاب ہے۔ اس عمل میں دو سے تین دن لگیں گے اور یہ مفت ہے۔