Home » پی ٹی اے نے انٹرنیٹ کی سست روی کیلئے ضرورت سے زیادہ وی پی این استعمال کو ذمہ دار ٹھہرایا

پی ٹی اے نے انٹرنیٹ کی سست روی کیلئے ضرورت سے زیادہ وی پی این استعمال کو ذمہ دار ٹھہرایا

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں حالیہ انٹرنیٹ سست روی بنیادی طور پر ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کے زیادہ استعمال کی وجہ سے ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق وی پی این کے بڑھتے ہوئے استعمال نے ملک کی بینڈوتھ پر اضافی دباؤ ڈالا ہے، جس کے نتیجے میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہو رہی ہے۔

ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے بینڈوتھ بڑھانے کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے یہ رپورٹ وزارت آئی ٹی کو بھیج دی ہے۔

گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک میں انٹرنیٹ کی حالیہ سست روی پر ایک اپ ڈیٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ قطر کے قریب سب میرین کیبل میں خرابی کی اطلاع ملی ہے۔

پی ٹی اے نے ایک بیان میں کہا، "یہ عام لوگوں کو مطلع کرنے کے لیے ہے کہ قطر کے قریب سب میرین کیبل AAE-1 میں خرابی کی اطلاع ملی ہے (بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک کے لیے پاکستان کو جوڑنے والی سات بین الاقوامی زیر سمندر کیبلز میں سے ایک)”۔

اتھارٹی نے مزید کہا کہ متعلقہ ٹیمیں خرابی دور کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

"یہ خرابی پورے پاکستان میں انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ صارف کے تجربے کو متاثر کر سکتی ہے۔ پی ٹی اے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اسی کے مطابق ٹیلی کام صارفین کو اپ ڈیٹ کرتا رہے گا۔

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز