ملک میں 26 ویں ترمیم
ملک میں 26 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد’ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق’ دن کے شروع میں 100 انڈیکس میں 573 پوائنٹس کا اضافہ ہوا. جس سے انڈیکس 86 ہزار 630 پر پہنچ گیا تھا۔ اس کے بعد مارکیٹ میں مزید تیزی آئی. اور انڈیکس 641 پوائنٹس اضافے سے 86 ہزار 699 کی سطح کو چھو گیا۔ کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 409 پوائنٹس اضافے سے 86 ہزار 466 پر بند ہوا۔
کئی دنوں کی محتاط تجارت کے بعد. حکمران اتحاد کی طرف سے 26 ویں ترمیم کے نفاذ کے بعد کیپٹل مارکیٹ میں تیزی آئی. جس سے ہفتوں سے جاری سیاسی غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہوا۔
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی. (او جی ڈی سی) ، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ .(پی پی ایل) ، سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) ، حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) اور میزان بینک لمیٹڈ (ایم ای بی ایل) انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی۔
الفا بیٹا کور کے سی ای او خرم شہزاد نے کہا. کہ اقتصادی اور سیاسی استحکام کی وجہ سے انڈیکس نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا. کہ ملک میں مہنگائی اور شرح سود میں مزید کمی کی توقعات ہے. انہوں نے مزید کہا. کہ سرمایہ کار وزیر خزانہ کے دورہ امریکہ پر بھی توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔