Home » آخرکار جمود ٹوٹ گیا،راولپنڈیز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کر لی

آخرکار جمود ٹوٹ گیا،راولپنڈیز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کر لی

by ahmedportugal
13 views
A+A-
Reset

کراچی(ایگزو نیوز ڈیسک)مسلسل ناکامیوں کے دباو اور ایونٹ میں طویل انتظار کے بعد آخرکار راولپنڈی کی ٹیم نے جمود توڑتے ہوئے پی ایس ایل سیزن 11 میں اپنی پہلی اور یادگار کامیابی حاصل کر لی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اس بڑے اپ سیٹ نے نہ صرف ٹورنامنٹ کا توازن بدل دیا بلکہ راولپنڈی کی ٹیم کے لیے اعتماد کی نئی راہیں بھی کھول دیں،جہاں مسلسل آٹھ شکستوں کے بعد یہ فتح ایک اہم موڑ ثابت ہوئی۔
ایگزو نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے 34ویں میچ میں نئی شامل ہونے والی فرنچائز راولپنڈیز نے مسلسل آٹھ شکستوں کے بعد بالآخر فتح حاصل کرتے ہوئے ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی سمیٹ لی۔نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے اس میچ میں راولپنڈیز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ناکامیوں کا سلسلہ توڑ دیا۔میچ میں راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،جو درست ثابت ہوا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ لائن مقررہ 20 اوورز میں 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ڈیون کونوے 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کرس گرین نے آخری اوورز میں جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 29 رنز کی اہم اننگ کھیلی۔مارک چیپمین نے 23 رنز کا اضافہ کیا تاہم دیگر بلے باز نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے۔راولپنڈیز کی جانب سے محمد عامر،سعد مسعود اور ڈیان فروسٹر نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو،دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ،آصف آفریدی اور ڈیرل مچل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں راولپنڈیز نے محتاط مگر موثر بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 138 رنز کا ہدف 18.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔کپتان محمد رضوان 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کامران غلام نے 42 رنز کی ذمہ دارانہ اننگ کھیلی۔ ڈیرل مچل نے 32 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا جبکہ ڈیان فروسٹر نے بھی آخر میں 13 رنز بنا کر فتح کو یقینی بنایا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان،کرس گرین اور عماد وسیم نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔یہ کامیابی راولپنڈیز کے لیے نہ صرف نفسیاتی طور پر اہم ہے بلکہ ایونٹ میں آگے بڑھنے کے لیے ایک نئی امید بھی ثابت ہو سکتی ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو اس شکست کے بعد اپنی حکمت عملی پر نظرثانی کرنا ہو گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز