Home » پی ایس ایل سیزن 10: کپتانوں کا ٹائٹل جیتنے کے عزم کا اظہار

پی ایس ایل سیزن 10: کپتانوں کا ٹائٹل جیتنے کے عزم کا اظہار

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں شریک تمام ٹیموں کے کپتان ٹائٹل جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، پشاور زلمی کے بابر اعظم، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سعود شکیل، کراچی کنگز کے حسن علی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ "چاہے لیگ کوئی بھی جیتے، جیت پاکستان کی ہوگی۔ پی ایس ایل نہ کھیلنے کے بعد کپتانی کرنا میرے لیے یادگار لمحہ تھا۔”

اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان نے راولپنڈی کو اپنا ہوم گراؤنڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ "ہم یہاں کھیلنے کیلئے بہت پرجوش ہیں۔”

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سعود شکیل نے کہا کہ "ہم نے پچھلے سیزن کی غلطیوں پر کام کیا اور اس سال بہتری کی ہے۔”

کراچی کنگز کے حسن علی نے کہا کہ "ہم نے فاسٹ بولنگ اور فائر پاور پر خاص توجہ دی ہے تاکہ شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے۔”

لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی نے کہا کہ "ہم نے غلطیوں سے سیکھا ہے اور ہمارا مقصد پاکستان کو کرکٹ کی نئی پروڈکٹ دینا ہے۔”

پشاور زلمی کے بابر اعظم نے کہا کہ "ہم نے اپنی خامیوں پر توجہ دی ہے اور بہترین کمبی نیشن بنایا ہے، تمام ٹیمیں مضبوط ہیں، شائقین کو اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز