Home » پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم،175 کروڑ کی بولی،حیدرآباد اور سیالکوٹ فرنچائز وجود میں آ گئیں

پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم،175 کروڑ کی بولی،حیدرآباد اور سیالکوٹ فرنچائز وجود میں آ گئیں

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی ساتویں فرنچائز 175 کروڑ روپے میں فروخت ہو گئی ہے جبکہ نئی ٹیم کے لیے ”حیدرآباد“ کا نام منتخب کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب پی ایس ایل کی آٹھویں ٹیم کے لئے بھی خوب مقابلہ ہوا اور اوزی ڈویلپر نے 185 کروڑ میں  ٹیم خرید کر سیالکوٹ شہر کا نام منتخب کر لیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل میں دو نئی فرنچائزز کے اضافے کے سلسلے میں ساتویں اور آٹھویں ٹیم کی نیلامی کا عمل اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہوا،جہاں مجموعی طور پر دس گروپس نے شرکت کے لیے رجسٹریشن کرائی تھی تاہم علی ترین گروپ نے نیلامی کے آغاز سے قبل دستبرداری اختیار کر لی جس کے بعد نو گروپس نیلامی میں شریک رہے۔ساتویں فرنچائز کی نیلامی کے لیے بیس پرائس ایک ارب 10 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔نیلامی کا آغاز آئی ٹو سی گروپ کی جانب سے ایک ارب 55 کروڑ روپے کی بولی سے ہوا جبکہ پرزم گروپ نے ابتدائی دلچسپی کے بعد پانچ منٹ کے وقفے پر مزید بولی بڑھانے سے معذرت کر لی۔ نیلامی کے دوران ایف کے ایس گروپ نے 13 کروڑ روپے کا اضافہ کرتے ہوئے بولی کو ایک ارب 68 کروڑ روپے تک پہنچایا،جس کے جواب میں آئی ٹو سی گروپ نے ایک ارب 70 کروڑ روپے کی بولی لگائی۔دلچسپ مقابلے کے دوران ایف کے ایس گروپ نے ایک ارب 75 کروڑ روپے کی حتمی بولی لگا کر ساتویں پی ایس ایل فرنچائز اپنے نام کر لی۔ کامیابی کے بعد فرنچائز مالکان نے ٹیم کے لیے ”حیدر آباد“ کے نام کا با ضابطہ اعلان کیا جبکہ اوزی ڈویلپر نے 185 کروڑ میں  ٹیم خرید کر سیالکوٹ شہر کا نام منتخب کر لیا۔

نیلامی میں کامیاب پارٹیوں کو راولپنڈی، حیدرآباد،فیصل آباد،گلگت،مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے ٹیم کے نام کے انتخاب کا اختیار دیا گیا تھا۔بولی کا آغاز 110 کروڑ روپے سے ہوا اور ایف کے ایس گروپ اور آئی ٹو سی کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا،بولیاں بڑھتی رہیں اور بالآخر آئی ٹو سی گروپ کی 174 کروڑ روپے کی بولی کے مقابلے میں ایف کے ایس گروپ کی 175 کروڑ روپے کی پیشکش حتمی ثابت ہوئی۔رنگا رنگ نیلامی کی تقریب جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد کی گئی جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، وفاقی وزیر عطا تارڑ، طلال چوہدری اور طارق فضل چوہدری سمیت دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ تقریب کے آغاز میں چیئرمین پی سی بی نے گھنٹی بجا کر نیلامی کا باضابطہ افتتاح کیا جبکہ قومی کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم نے آکشنر کے فرائض انجام دیے۔ نیلامی میں کم از کم ایک کروڑ روپے کے اضافے کی شرط رکھی گئی تھی۔اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے رائزنگ اسٹار ایشیا کپ جیتنے والی پاکستان شاہینز ٹیم کو 9 کروڑ روپے کی انعامی رقم بھی دی اور ٹیم کی شاندار کارکردگی کو پاکستان کرکٹ کے روشن مستقبل کی علامت قرار دیا۔ تقریب کے دوران ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا اور فاتح اسکواڈ کو ایک کروڑ 85 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔نیلامی کی تقریب کے آغاز پر نیلامی میں حصہ لینے والے نو بڈرز اور چھ ممکنہ شہروں کا تعارف کرایا گیا، جبکہ پاکستان شاہینز اور ہانگ کانگ سپر سکسز کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو اعزازات سے نوازا گیا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز