راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کی افتتاحی تقریب آج شام 7 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی، جس میں معروف گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
تقریب کے بعد سیزن کا پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں پی ایس ایل کے روٹس پر ٹریفک جزوی معطل رہے گی۔ مری روڈ سے سرینا اور فیض آباد تک آمدورفت بند رہے گی۔
ایکسپریس وے، مری روڈ، فیصل ایونیو اور سری نگر ہائی وے پر سخت سیکیورٹی تعینات رہے گی۔ بلیو ایریا جانے والوں کے لیے ایچ-8 انڈرپاس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہریوں کو آئی جے پی روڈ اور سروس روڈز استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ بری امام جانے والوں کے لیے نادرا چوک کا راستہ تجویز کیا گیا ہے۔ ٹریفک کی روانی کیلئے 300 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔